سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں منگل کو ایک جھڑپ کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد دیگر فورسز اور جموں وکشمیر پولیس نے اعلیٰ الصبح صفنگری زینہ پورہ شوپیان نامی علاقے میں جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو علاقے میں موجود جنگجوﺅ ں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی۔چنانچہ اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے بعد طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوگئی۔ نتیجے کے طور پر 2جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
جھڑپ کے دوران مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت محمد ادریس سلطان عرف چھوٹا ابرار ولد محمد سلطان ساکنہ صفنگری شوپیان اور عامر حسین راتھر عرف ابو ثوبان ولد محمد امین راتھر ساکنہ آونیرا شوپیان کے بطو رہوئی ہے جو حزب المجاہدین سے وابستہ تھے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ادریس ایک سابق فوجی تھا جو فوج سے بھاگ کر جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق جھڑپ کی جگہ اسلحہ و گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔