سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا جو کارکن 8مئی کو شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں مبینہ طور جنگجوئوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا، جمعرات کو میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ، سکمز میں دم توڑ بیٹھا۔
سکمز ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق عرفان احمد ولد عبد الحمید شیخ ساکنہ زینہ پورہ آج علی الصبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
عرفان اور دوسرے شخص ، مظفر احمد بٹ کو مبینہ طور جنگجوئوں نے گولیاں مارکر زخمی کیا تھا۔