Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

شوپیان میں مالی فراڈ منظر عام پرآنے سے لوگوں میں تشویش معمر صارفین کے بینک کھاتوں سے رقومات نکالنے کی تحقیقات آغاز

Mir Ajaz
Last updated: August 16, 2024 12:57 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 مشتاق الاسلام

پلوامہ //ترکہ وانگام شوپیان میں معمر شہریوں کے بینک کھاتوں سے فراڈ طریقے سے لاکھوں روپے نکالنے کا معاملہ سامنے آنے کے ساتھ مزید نئے معاملے سامنے آنے لگے ہیں جبکہ پولیس نے اس حوالے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک برانچ ترکہ وانگام کے منیجر سمیت کئی ملازمین سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔مذکورہ بینک شاخ میںیکے بعد دیگرے معمر صارفین کے کھاتوں سے فراڈ طریقے سے رقومات نکالے جانے کے معاملے کی صورتحال اس وقت تشویش ناک ہوئی جب متعدد معمرصارفین کا بنک کھاتوں کوخالی پایا ۔بینک فراڈ کا پہلا معاملہ تب سامنے آیا جب ترکہ وانکام کے 85سالہ برزگ شہری مرحوم محمد یوسف شاہ کے بینک اکاونٹ نمبر060004010002319سے ساری رقم اس کے انتقال کے ایک دن بعد غائب پائی گئی ۔محمد یوسف کے فوت ہونے کے چند ہفتے بعد جب اس کی اکلوتی بیٹی ظریفہ نے بینک جاکر اس کے والد کا اکاونٹ چیک کیا تو وہاں یہ پتہ چلا کہ محمد یوسف شاہ کے فوت کے ایک دن بعد ہی یعنی14جنوری 2019کو بینک کھاتے سے تمام رقم نکالی گئی ہے۔

 

ظریفہ نے بتایا کہ اس حوالے سے بینک سے پتہ لگانے کی کوشش کی تو یہ پتہ چلا کہ مدثر الحسن شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکن ترکہ وانگام نے یہ رقم نکالی ہے ۔ظریفہ نے اس حوالے سے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس اسٹیشن زینہ پورہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کی ۔اسی دوران مذکورہ بینک برانچ میں ایک اور فراڈ کا انکشاف گذشتہ دنوںاس وقت ہوا جب ترکہ وانگام کے غلام محمد نامی معمر شہری کے بینک اکاونٹ سے 177000روپے غائب پائے گئے ۔جب یہ خبر علاقے میں پھیل گئی تو دیگر بینک صارف بھی اپنے کھاتے چیک کرنے کیلئے جس دوران متعدد بینک کھاتوں سے لاکھوں روپے فراڈ طریقے سے نکالنے کا انکشاف ہوا اور صارفین کے کھاتوں سے لاکھوں روپے غائب پائے گئے ۔ادھر پولیس اسٹیشن زینہ پورہ نے معاملے کی نسبت جانچ شروع کی ہے اوربینک منیجر سمیت کئی ملازمین سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔اس دوران بینک نے 35لاکھ روپے مختلف کھاتوں سے بازیاب کئے ہیں تاہم لوگوں کاالزام ہے کہ یہ کروڑوں کی مالی فراڈ ہے ۔ادھرایڈوکیٹ محسن نبی نے اس معاملہ کو لیکر پولیس تھانہ زینہ پورہ میں زیر رجسٹریشن نمبر1494000207240003زیر دفعہ 316(5}آف بی این ایس کے تحت شکایت درج کرائی ہے ۔ادھر جنوبی کشمیر کے معروف سماجی کارکن ڈاکٹر باری نے کئی متاثرہ صارفین سے تفاصیل جمع کیں ہیں ۔اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے اور جلد ہی ملزموں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی بازیابی متوقع ہے۔نلے پوشہ واری ،ملہ ڈھیر ،سوگن ،ترکہ وانگام اور ملحقہ دیہات کے لوگوں نے بینک برانچ کی غیر ذمہ دارنہ رول پر بھی سوالیہ لگاتے ہوئے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
موسمی خوشگواری کے ساتھ بیماریوں کا خطرہ ڈینگو، ہیٹ سٹروک اور فلو کا بڑھتا خدشہ،عوام محتاط رہیں
جموں
قومی شاہراہ معمول کے ٹریفک کیلئے بحال امرناتھ یاترا اور مسافر گاڑیوں کا دوطرفہ ٹریفک میں سفر
خطہ چناب
سنگلدان بازارسڑک کی حالت ابتر بیکن کی غفلت شعاری ، مقامی لیڈران بھی خاموش
خطہ چناب
جموں وکشمیر میں پہلی باربلاور میں چائے کے باغات کی مہم شروع
جموں

Related

صنعت، تجارت و مالیات

قالین فراڈ ایک سنجیدہ معاملہ وزیراعلیٰ کاکشمیری مصنوعات کے تحفظ پر زور

July 24, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

سونا 99620 فی 10گرام قیمتوں میں 1400روپئے کی کمی

July 24, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

غیر معیاری کھاد اور کیڑے مار ادویات کاروبار پر روک کیلئے علیحدہ انفورسمنٹ ونگ قائم ہوگا:وزیر زراعت

July 24, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

انکم ٹیکس محکمہ کا سوپور میںبیداری پروگرام

July 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?