شوپیاں//شمالی کشمیرکے پہاڑی ضلع شوپیان کے تحت آنے والے متعدد علاقوں میں بادلوں کی گن گر ج او ر موسلا دھار بارشوں کے بیچ شدید ژالہ باری ہوی جو عینی شاہدین کے مطابق 25 منٹوں تک جاری رہی ۔ضلع شوپیان کے مضافاتی گاؤں جن میں کیلر ،بامنو ،ژاعون ،ابہامہ،سنگروانی،پکھرپورہ،باگندر،آڈی دراگ،بتہ فوجن،رام نگری،ریش نگری،عمش پورہ،سید پورہ چک،وٹوسمیت دیگر کیٔ ملحقہ دیہات میں اچانک ہفتہ کی شام قریب06:45 شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کھیتوں میں مکی کی فصلیں ،سیب اور گیلاس کے درختوں پر موجود میو وں کو شدید نقصان پہنچا۔میوئوں کوپہنچے بھاری نقصانات کی وجہ سے زمینداروں ،مالکان باغات اور میوہ بیوپاریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ممبر اسمبلی شوپیاں ایڈوکیٹ محمد یوسف بٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے ضلع انتظامہ پر زور دے کر کہا کہ وہ محکمہ باغبانی کی ایک ٹیم کو تشکیل دے اور اور ژالہ باری سے ہوے نقصانات کا جایٔزہ لے اور تاکہ کاشت کاروں کو وقت پر امداد فراہم ہو۔