سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران جو جنگجو جاں بحق ہوگیا اُس کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔
یہ معرکہ فورسز کی طرف سے ضلع کے امام صاحب علاقے میں واقع نرونی نامی گائوں کے ایک سیب کے باغ میں اُس وقت پیش آیا جب فورسز نے وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے کہا کہ اس معرکہ آرائی کے مقام سے جس جنگجو کی لاش بر آمدکی گئی اُس کا نام سمیر سہہ ہے اور وہ شوپیان کا ہی رہنے والا تھا۔