سرینگر/فورسز نے سوموار کو جنوبی ضلع شوپیان میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو مبینہ طور جسمانی تشدد کا شکار بنایا۔
یہ واقعہ ضلع کے آئند راولپورہ نامی گائوں میں پیش آیا جہاں فورسز محاصرے کے دوران تلاشیاں لی جارہی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق سرتاج احمد بٹ نامی مذکورہ نوجوان کو فورسز نے دورانِ آپریشن جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُسے زخمی حالت میں ضلع اسپتال شوپیان پہنچایا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فورسز کا آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا تھا۔