شوپیان // شوپیان کے مضافاتی علاقے میں فوج کے ایک دیرینہ کیمپ میں تعینات اہلکار نے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ یہ 2019 میں فورسز اہلکار کا خود کشی کا پہلا واقعہ ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ایک فوجی اہلکار ابھیشیک رائے کمارنے گذشتہ رات بہی باغ میں 34آر آر کے کیمپ میںاپنی ہی سروس رائفل سے خود پر گولی ماردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوا۔ اسے اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی لکن وہ تب تک دم توڑ چکا تھا۔ فوجی اہلکار کے انتہائی اقدام کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہوا۔