عظمیٰ نیوزرسروس
شوپیان//شوپیان میں فل انڈسٹری نے کامیابی کے ساتھ پہلا فل کسان میلہ منعقدکیااوراس طرح کسان اور میوہ بانی صنعت کے ساتھ تعلقات کومضبوط کیا۔اس والین میلے میں700کسانوں نے حصہ لیااور کاشت کاری اور میوہ بانی سے متعلق اہم معلومات حاصل کیں۔ فل انڈسٹری کے سینئرنائب صدررام نک شرما نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مفیدمعلومات فراہم کیں۔اس دوران کسانوں کو فصل کے تحفظ اورفصلوں کوتغذیہ فراہم کرنے کی اہمیت کواجاگر کیاگیا۔میلے سے خطاب کرتے ہوئے فل انڈسٹری کے ایگزیکیٹوڈائریکٹر سیدجنیدالطاف نے فل کے زرعی کیمیکلز،بائیولوجیکل اورنیوٹریشنل پروڈکسٹس کے ہمراہ کسانوں کے ہرقدم پر ساتھ رہنے کے عزم کو دہرایا۔سیدجنیدالطاف نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ جموں کشمیرملک کاسب سے بڑاسیب پیداکرنے والاخطہ بن جائے گا اوراس میں کسانوں اورکمپنی کے درمیان مضبوط رشتہ ہوگا۔میلے کے دوران اختراعی مصنوعات کی نقاب کشائی کی گئی جوزرعی عمل میں ایک اہم قدم ہے۔