پلوامہ // نامعلوم اسلحہ برداروں نے شوپیان کے بٹہ مڈن گائوں میں ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا۔بٹہ مڈن وانپورہ شوپیان میں محمد مقبول خان نامی شہری پر شام کے وقت فائرنگ کی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔اسکی ٹانگ میں گولی لگی اور اسے پلوامہ ڈستڑکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا ہے۔واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے میں پہنچ کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔واضح رہے کہ ترال اور آرونی میں کل ہی دو شہریوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ شوپیان میں چند روز قبل ایک سکول ٹیچر کو قتل کیا جاچکا ہے اور امام صاحب شوپیان میں پی ڈی پی کے ایک ورکر کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔