شوپیان // شوپیان کے ایک مضافاتی علاقہ میں پی ڈی پی کے ایک سابق سرپنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا، اس واقعہ ایک جنگجو بھی مارا گیا۔50 سالہ محمد رمضان شیخ ساکن ہوم ہونہ امام صاحب اپنے گھر کے باہر شام دیر گئے 8بجے کھڑا تھا ، جس کے دوران اس پر دو مسلحہ افراد میں سے ایک نے نزدیک سے گولیاں چلائیں اور وہ شدید زخمی ہوا۔اسے شدید زخمی حالت میں زینہ پورہ لیجایا گیا لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ بیٹھا۔پولیس نے بتایا کہ وہ سابق سر پنچ تھا اور فی الوقت پی ڈی پی کا حلقہ صدر تھا۔بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے دوران اہل خانہ نے فائرنگ کے دوران ہی دوسرے جنگجو کو پکڑنے کی کوشش کی جس کے دوران شوکت احمد کمار ساکن ترنج شوپیان نامی جنگجو ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا اور بعد میں ہلاک ہوا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ جنگجو جوابی کارروائی میں مارا گیا اور وہ تحقیقات کررہے ہیں۔شوکت احمد کمار حزب المجاہدین سے وابستہ تھا اور وہ25اکتوبر 2016 کو جنگجوئوں کی صف میں شامل ہوا تھا۔(شاہد ٹاک)