سرینگر/نامعلوم بندوق برداروں نے جمعہ کی شام جنوبی ضلع شوپیان میں ایک سابق سپیشل پولیس آفیسر( ایس پی او ) کو اغوا کرلیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے بشارت احمد نامی سابق ایس پی او کو، ربن نامی گائوں میں اغوا کرلیا۔
گذشتہ ہفتے جنوبی کشمیر میں کم و بیش نو افراد کو اغوا کیا گیا جن میں دو کو ہلاک جبکہ سات کو رہا کیا گیا۔