سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں سوموار کو کم سے کم چار نوجوان فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ شوپیان کے بٹہ مرن نامی گائوں میں پیش آیا جہاں باقی ماندہ ضلع کی طرح آج لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرہ کررہے نوجوانوں نے فورسز اہلکاروں کو پتھروں سے نشانہ بنایا جنہوں نے جوابی کارروائی عمل میں لائی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
اس دوران نامعلوم افراد نے شوپیان کے بائز ہایئر سیکنڈری سکول میں قائم پولنگ سٹیشن کو پیٹرول بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم مذکورہ بم نشانہ چوک گیا اور اس سے کسی قسم کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔