سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں اتوار کی صبح چار جنگجو اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب فورسز نے دوران شب بٹہ گنڈ نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا۔
آج صبح آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں۔ طرفین کے مابین آخری اطلاعات ملنے تک گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک چار جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا ہے جبکہ مزید دو جنگجوئوں کے موجود ہونے کا امکان ہے۔
حکام نے شوپیان ضلع کے اندر انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے