شوپیان میں جنگل اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم شروع

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
شوپیان//شوپیان میںجنگل اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم شروع کرتے ہوئے محکمہ جنگلات نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جنگل اراضی پر ناجائز قبضہ کو ضلع کے مُختلف علاقوں میںلوگوں نے غیرقانونی طور پر جنگل اراضی پر قبضہ جمایا ہے اورنامسائد حالات کے دوران کئی مقامات پر جنگل اراضی پر ناجائز تعمیرات کے علاوہ فصلیں اُگائی گئیں ہیں ۔محکمہ جنگلات کو جب یہ شکایت موصول ہوئی تو انہوں نے ناجائز قبضہ کو چھڑانے کی مہم شروع کی ۔ شوپیاں کے چھوٹی پورہ علاقہ میں کمپارٹمنٹ نمبرV1A میں جب محکمہ جنگلات نے کارروائی شروع کی تو وہاں کچھ لوگوں نے مزاحمت کی ۔جس کے بعد  پولیس جاے ٔ موقع پر پہنچ گئی اورحالات پر قابو پالیا۔ محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال  نامسائد حالات کے دوران کچھ لوگوں جنگل اراضی پر قبضہ جمالیا اوراراضی کوخالی کرانے کے لیٔ عدالت عالیہ کے احکامات کے بعد ڈپٹی کمشنر شوپیان کی ہدایت پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *