سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں سوموارکو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ واقعہ شوپیان کے سانگرن، امام صاحب نامی علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب فورسز گائوں کا محاصرہ کرنے کے بعد رات کے تین بجے تلاشیاں لے رہے تھے۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے دوران جنگجو فورسزمحاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے گولیوں کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسزآپریشن جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا جو ابھی جاری تھا۔
دریں اثناء حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔