سری نگر// جنوبی کشمیر میں ضلع شوپیان کے زینہ پورہ علاقے میں گذشتہ شام شام تلاشی آپریشن کے دوران ایک فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیان کے زینہ پورہ علاقے کے چترا گام گاو¿ں میں تلاشی آپریشن جاری تھا جس کے دوران ایک فوجی اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
ہلاک شدہ فوجی اہلکارکی شناخت عبدالمجید ساکن بجبہاڑہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے جو فوج کی 162 ٹیریٹوریل ریجمنٹ سے وابستہ تھا۔