شوپیان // ڈپٹی کمشنر شوپیان نے قصبہ اور کچھ ملحقہ علاقوں میں آج بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔احکامات کی رو سے آج یعنی سوموار کو قصبہ شوپیان کے علاوہ پنجورہ، ترنج، میمندر، پہنو اور ترکہ وانگام میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ان علاقوں کے علاوہ باقی تمام مقامات پر تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق رہیں گی۔