شوپیان//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں جمعہ کی شب کو نامعلوم لٹیروں نے جموں کشمیر بینک کے اے ٹی ایم سے نقدی لوٹ لی۔اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیان سے قریب 8 کلومیٹر دور کچھ ڈورہ گاؤں میںجموں کشمیر بینک کے اے ٹی ایم سے نامعلوم افراد نے موجود رقم چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بینک حکام کے مطابق اے ٹی ایم میں 57000 روپے موجود تھے جسے نامعلوم افراد نے لوٹ لیا۔اس سلسلے میں شوپیان پولیس نے کیس ایف آئی آر نمبر 38/2018u/ s380, 457RPC درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔