شوپیان میں انکاونٹر کے مقام پر گولیوں کا تبادلہ پھر شروع

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر // شوپیان ضلع کے راولپورہ گاوں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین سنیچر کو شروع ہوئی معرکہ آرائی پیر کو تیسرے دن بھی جاری رہی ۔ ذرائع کے مطابق آج دوسرے جنگجو کے جاں بحق ہونے کے بعد ایک بار پھر معرکہ آرائی کے مقام پر جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ اس معرکہ آرائی میں ابھی تک دو عسکریت پسند جاں ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اور مظاہرین کے بیچ جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت جہانگیر احمد وانی اور ولایت حمید المعروف سجاد افغانی کے طور ہوئی ہے۔
یہ معرکہ آرائی سنیچر کو اس وقت شروع ہوگئی جب فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گاوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
طرفین میں گولیوں کے تبادلے کا سلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوگیا۔بعد ازاں آج ایک اور جنگجو جاں بحق ہوگیا اور اس طرح جاں بحق جنگجوﺅں کی تعداد دو ہوگئی۔
اس معرکہ آرائی کے دوران ابھی تک تین رہائشی مکان بھی تباہ ہوگئے ہیں۔مقامی ذرائع نے کہا کہ فورسز کا آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *