شوپیان//ضلع چنائو آفیسرشوپیان کے مطابق شوپیان ضلع کے تمام رائے دہندگان کو مطلع کیا جارہا ہے کہ ضلع میںپارلیمانی نشست اننت ناگ کے لئے کئی پولنگ مراکز کے مقامات کی تبدیلی عمل میںلائی گئی ہے۔35وچی اسمبلی حلقے کے 27بسکو چان پولنگ مرکز کو موجودہ جگہ پی ایس بسکوچان سے منتقل کرکے پنچایت گھر بسکوچان منتقل کیا جارہا ہے۔36شوپیان اسمبلی حلقے کے 71سندو شرمال بی کے پولنگ مرکز کو پی ایس پوٹر وال سے منتقل کرکے ایچ ایس سندو شرمال منتقل کیا جائے گا۔36شوپیان کے ایک اور پولنگ مرکز 73گنوپورہ کو پی ایس گنو پورہ سے ایچ ایس سندوشرمال منتقل کیاجارہا ہے۔جب کہ 36شوپیان کے پولنگ مرکز کو پی ایس ٹکرو سے پنچایت گھر ٹکرو منتقل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔