سرینگر/پولیس نے اتورا کو اُن چھ جنگجوئوں کی شناخت کردی جو شوپیان ضلع کے بٹہ گنڈ نامی گائوں میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بٹہ گنڈ میں جاں بحق جنگجوئوں میں مشتاق احمد میر عرف حماد عرف موشا ولد غلام حسن میر ساکنہ چک ژولن شوپیان، محمد عباس بٹ ولد عبد الجبار بٹ ساکنہ چک مانتری بگ شوپیان، عمر مجید گنائی عرف معاذ عرف اُبو حنزلہ عرف عبد الرحمان ولد عبدا لمجید گنائی ساکنہ سوچھ کولگام، محمد وسیم وگے عرف سیف اللہ ولد عبد الحمید وگے ساکنہ امشی پورہ شوپیان اورخالد فاروق ملک عرف رافیع عرف طلحہ ساکنہ باغندر علیالپورہ، شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق چھٹا جاں بحق جنگجو بظاہر پاکستان کا رہنے والا تھا۔
اس سے قبل فورسز نے بٹہ گنڈ کا محاصرہ کرکے وہاں آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران خونین معرکہ پیش آیا۔