سرینگر/ اتوار کے روزبٹہ گنڈ شوپیان میں ہوئی خونین معرکہ آرائی کی جگہ کے آس پاس فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک عام شہری جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
نعمان اشرف ساکنہ بولسونامی ایک نوجوان فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران بٹہ گنڈ میں زخمی ہوگیا جسکو کولگام کے ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔
اسپتالی ذرائع کے مطابق نعمان کو گولی لگی تھی اور وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گیا تھا۔
نعمان اُن متعدد شہریوں میں شامل تھا جو بٹہ گنڈ نامی گائوں میں معرکہ آرائی کی جگہ کے آس پاس فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوئے تھے۔
کئی زخمیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بٹہ گنڈ میں ہوئی معرکہ آرائی کے دوران چھ جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔