شوپیان معرکہ آرائی کا دوسرا دن ،فائرنگ کا سرنو آغاز

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جنوبی قصبہ شوپیان میں گذشتہ سہ پہر جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین جومعرکہ آرائی شروع ہوگئی وہ آج جمعہ کو بھی جاری ہے۔
ابھی تک اس معرکہ آرائی میں پولیس کے مطابق تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح سویرے محصور جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین ایک بار پھر گولی باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سارا علاقہ لرز اٹھا۔
یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ کے جان محلہ میں تلاشی کارروائی شروع کی۔
اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ چھڑ گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *