سرینگر/پولیس نے سنیچر کو کہا کہ جنوبی ضلع کے پاندوشن نامی گائوں میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جو معرکہ آرائی گذشتہ روز سے جاری تھی اُس میں ایک اور جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق دوسرے جاں بحق جنگجو کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ تھا۔
پولیس نے دوسرے جاں بحق جنگجو کی شناخت منظور احمد بٹ ساکنہ وچی کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی معاملات میں پولیس کو مطلوب تھا۔