سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ہنڈیو نامی گائوں میں فورسز کے ہاتھوں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جبکہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔
یہ آج دن کے دوران تیسری ایسی معرکہ آرائی ہے۔
اس سے قبل آج صبح جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو،ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں بھی ایک معرکہ آرائی جاری ہے۔