سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین جاری معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے۔یہ مسلح جھڑپ ضلع کے حانجی پورہ گاوں میں جاری ہے۔
پولیس نے ایک عدم شناخت جنگجو کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔
اس سے قبل ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس،فوج اور سی آر پی ایف نے ہانجی پورہ، کچھ ڈورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد وہاں باضابطہ معرکہ شروع ہوگیا۔
پولیس نے مزید کہا فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔