سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کنی گام امام صاحب علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان گذشتہ روز چھڑنے والی تصادم آرائی میں دو جنگجو جاں بحق جبکہ دو سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا:’ ’شوپیان انکاونٹر اپ ڈیٹ: ایک اورعدم شناخت جنگجو ہلاک،مہلوک جنگجوو¿ں کی تعداد 2، آپریشن جاری“۔
قبل ازیں جنگجوو¿ں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے گذشتہ روزکنی گام امام صاحب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جوں ہی تلاشی آپریشن کی ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوو¿ں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان تصادم میں دو سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں علاج ومعالجے کے لئے فوری طور 92 بیس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ شام دیر گئے تاریکی کے پیش نظر آپریشن کو ملتوی کیا گیا جس دوران جنگجوو¿ں نے دوسرے مکان میں پناہ لے لی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج صبح آپریشن بحال کر دیا گیا اور جوں ہی سیکورٹی فورسز اہلکار مشتبہ مکان کے قریب پہنچے تو وہاں پناہ گزین جنگجوو¿ں نے ان پر فائرنگ شروع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے مکان پر دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جس سے مکان کو نقصان پہنچا تاہم جنگجو دوسرے مکان میں منتقل ہوگئے۔
دریں اثنا انتظامیہ نے ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو احتیاطی طور معطل کر دیا ہے۔