سرینگر//فوج نے امشی پورہ شوپیان کے مبینہ انکاﺅنٹر کے شہری گواہوں سے کہا ہے کہ وہ کورٹ آف انکوئری کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیانات قلمبند کروائیں۔
بدھ کو مقامی اخبارات میں شائع اشتہارات میں فوج نے شہری گواہوں کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھنے کا یقین دلایا ۔اشتہارات میں کہا گیا ہے”کوئی بھی شہری،جس کے پاس18جولائی کو ہوئے امشی پورہ انکاﺅنٹر کے بارے میں مصدقہ معلومات ہوں، وہ ڈپٹی جی سی او ہیڈ کوارٹر وکٹر فورس کے ساتھ اگلے دس روز میںرابطہ کرے۔شناخت صیغہ راز میں رکھی جائے گی“۔
اس سے قبل گذشتہ روز فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی ضلع شوپیان کے امشی پورہ میں جو تصادم فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین ہوا اُس کی اعلیٰ سطحی کورٹ آف انکوئری جاری ہے۔
فوج نے کہا کہ جیسے کہ11اگست کو بھی کہا گیا کہ امشی پورہ تصادم کی اعلیٰ سطحی کورٹ آف انکوئری کی جارہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہدین کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں اور ان پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔