سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان میں مختصر فائرنگ کے بعد دو لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔
یہ واقعہ ضلع کے مولو چھترا گام نامی گائوں میں گذشتہ رات دیر گئے پیش آیا جہاں حکام کے مطابق ایک ناکہ کے دوران تویرا گاڑی میں سوار افراد نے فوجی اہلکاروں پر گولیاں چلائیں اور بھاگنے کی کوشش کی۔
فوجی اہلکاروں نے جواب میں بھی گولیاں چلائیں اور گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد وہاں دولاشیں پائی گئیں۔
حکام نے کہا کہ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی اور لاشوں کی شناخت بھی کی جارہی تھی۔