سرینگر/ جنوبی ضلع شوپیان کے ایک گائوں میں بدھ کو اپنے ہمسایہ کے ہاتھوں ایک کمسن بچہ جنسی تشدد کا شکار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کا یہ واقعہ ضلع کے زرکن نامی گائوں میں پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔