سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں بدھ کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کے مختصر تبادلے میں2جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
یہ واقعہ ضلع کے چکورہ گاوں میں پیش آیا جہاں نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق فورسز نے محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران پھنسے جنگجوﺅں نے گولیاں چلاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
فورسز نے تاہم جنگجوﺅں کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے دو جنگجوﺅں کو جاںبحق کیا جن کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
اس آپریشن میں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے حصہ لیا۔
فورسز کو چکورہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد یہ آپریشن ہاتھ میں لیا گیا اور جس کے دوران دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا۔