نئی دہلی //شوپیان شہری ہلاکتوں کے سلسلے میں فوج کے خلاف درج ایف آئی آر پر کارروائی کرنے پر امتناع جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آرمی میجرکیخلاف قانونی کارروائی پرعبوری روک لگادی۔چیف جسٹس،جسٹس دیپک مشراکی سربراہی والے تین رُکنی بینچ نے میجرآدتیہ کے والدکی دائرکردہ عرضی کومنظورکرتے ہوئے یہ حکم صادرکردیاکہ فوجی افسر کیخلاف پولیس کے درج کردہ ایف آئی آرکی بنیادپرقانونی کارروائی اگلی سماعت تک روک دی جائے۔اسکے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مرکزی اورریاستی سرکارکے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں 2ہفتوں میں جواب طلب کیا۔سپریم کورٹ میں جموں وکشمیر کے اسٹینڈنگ کونسل شعیب عالم نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ نے مذکورہ ایف آئی آر کے تحت فوجی آفیسر کے خلاف کاروائی کرنے اور گرفتاری پر روک لگا دی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ایف آئی آر کے تحت تحقیقات جاری رہے گی ۔