سرینگر/پولیس نے سوموار کو دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ضلع شوپیان کے مولو چھترا گام گاﺅں میں جو گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا اُس میں ایک جنگجو اور اُس کا ایک ”سرگرم ساتھی“ جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ گذشتہ رات دیر گئے پیش آیا۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شوپیان کے ترکہ وانگام روڑ پر گذشتہ رات مولو چھترا گام کے نزدیک ایک تویرا گاڑی کو ناکہ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی میں سوار جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔
پولیس کے مطابق فورسز نے جواب میں بھی گولیاں چلاکر فردوس احمد بٹ نامی جنگجو اور اُس کے ”سرگرم ساتھی“ سجاد احمد کوجاں بحق کیا جو دونوں ضلع کولگام کے رہنے والے تھے۔
پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ تیسرے جنگجو نے اندھیرے کا فایدہ اٹھاکر راہ فرار اختیار کی۔
پولیس نے کہا کہ فردوس ایک سرگرم جنگجو تھا۔