سرینگر/جنوبی کشمیر کے شوپیان میں بدھ کو کم سے کم 20نوجوان اُس وقت زخمی ہوگئے جب وہ فورسز آپریشن کے دوران اہلکاروں سے متصادم ہوئے۔
یہ جھڑپیں شوپیان کے مضافاتی گائوں، پنجورہ کے آس پاس ہوئیں جہاں فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نوجوانوں نے فورسز کے جنگجو مخالف آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے اُن پر سنگباری کی جبکہ فورسز نے بھی طاقت کا استعمال کیا۔
فورسز کی کارروائی میں مقامی ذرائع کے مطابق کم سے کم20شہری زخمی ہوگئے۔