سرینگر/پولیس اہلکار جو منگل کو شوپیان میں جنگجوئوں کے حملے میں شدید زخمی ہوا تھا، زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
اس سے قبل جنوبی کشمیر کے زینہ پورہ شوپیان علاقے میں تین پولیس اہلکار اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب جنگجوئوں نے اُن کی پوسٹ پر حملہ کیا۔
جنگجوئوں نے پولیس پوسٹ پر شدید گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو وہاں سے منتقل کیا گیا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا ۔
ذرائع کے مطابق جنگجو اس حملے میں پولیس اہلکاروں کی چار سروس رائفلیں لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس نے کہا کہ مہلوک اور زخمی اہلکار اقلیتی فرقے کی حفاظت پر علاقے میں مامور تھے۔
جنگجو حملے کے فوراً بعد فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے حملہ آئوروں کو پکڑنے کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کیا ہے۔