عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // شوپیان اور کھٹوعہ میں مزید 3افراد غرقآب ہوگئے۔کڈ گام امام صاحب شوپیان میں 25سالہ نوجوان ناصر احمد ڈار ولد بشیر احمد ساکن ڈوہبی پورہ ڈوب گیا جس کی لاش کئی گھنٹوں بعد ڈیم سے نکالی گئی۔ادھر کٹھوعہ ضلع کے رنجیت ساگر ڈیم میں منگل کو ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ گگن (20) اور ساحل (19)، دونوں ڈلہوزی کے صدر بازار علاقے کے رہنے والے، نہا رہے تھے جب وہ گہرے پانی میں جا گرے اور شام 4.15 بجے کے قریب لاپتہ ہو گئے۔ پولیس نے ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا پتہ لگانے کے لیے بچا آپریشن شروع کیا۔