سرینگر //ڈویژن انتظامیہ نے شوپیاں او ر کولگام کے تعلیمی اداروں کے بغیر وادی کے تمام کالجوں اور سکولوں میں درس وتدیس کا کام باضابطہ طور شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کولگام او ر شوپیاں کے سکولوں اور کالجوں کے بغیر وادی کے تمام کالج اور سکول جمعرات سے دوبارہ درتدریس کا کام شروع کریں گے ۔