شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان محمد اعجاز نے ضلع کے 17ترقی پسند کسانوں کو آتما سکیم کے تحت لدھیانہ اورپنجاب کے سات روزہ جانکاری اور تجرباتی دورے پر روانہ کیا۔محکمہ زراعت شوپیان کی طرف سے اہتمام کئے گئے اس زرعی دورے کے دوران کسانوں کا یہ گروپ مختلف زرعی یونیورسٹیوں،لیبارٹریوں اورفارموں کا دورہ کرکے جدید ترقیاتی زرعی سرگرمیوں کے لئے اختراعی زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں جانکاری حاصل کرے گا۔اس موقعہ پر چیف ایگریکلچر آفیسر شوپیان نے کہا کہ دورے کے انعقاد کا مقصد ضلع کے کسانوں کو جدید زرعی سرگرمیوں کے بارے میں روشناس کرانا ہے۔اُدھر گاندربل میں محکمہ باغبانی کی طرف سے 25ترقی پسند کسانوں کے گروپ کو ایم آئی ڈی ایچ کے تحت تجرباتی اور جانکاری دور ے پر روانہ کیا گیا۔