سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اورکولگام میں 8روز بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہوئی ۔ ادھر ضلع شوپیان میں امن و قانون کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ سروس ہنوز بند رکھی گئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اورکولگام اضلاع میںمسلسل آٹھ روز تک انٹرنیٹ سروس پر روک لگانے کے بعد اتوار کو تیز رفتار والی انٹرینٹ سروس4جی کو بحال کیا گیا ۔جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ اضلاع میں مسلسل 8روزتک انٹرنیٹ سروس پر روک لگانے کے بعد اتوار کو دو نوں اضلاع میں تیز رفتار والی انٹرنیٹ سروس4G کو بحال کیا گیا تاہم یہ سروس شوپیان ضلع میں بحال نہیں کی گئی جہاں ضلع میں انٹرنیٹ خدمات تقریباً گزشتہ دو ہفتوں سے بند پڑی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پلوامہ، کولگام اور پولیس ضلع اونتی پورہ میں چند روز قبل سروس کو اگر چہ 2Gکی رفتارسے بحال کیا گیا تاہم اس سروس سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کا مقصد پورا نہیں ہوتا ، تاہم اتوار کو 3Gاور 4Gسروس بحال کرنے کی وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ خیال رہے رواں ماہ کی 6تاریخ کوبڈیگام شوپیان میں فوج اور جنگجوں کے درمیان تصادم کے وقت پورے جنوبی کشمیر بشمول سرینگر شہر میںانٹرنیٹ سروس کو پانچ جنگجوں اور چھے شہریوں کی ہلاکت کے بعد معطل کیا گیا تھا۔