سرینگر//جموں کشمیر پولیس کے سر براہ دلباغ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ جنوبی ضلع شوپیان کے امشی پورہ میں ہوئے انکاونٹر معاملے کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق دلباغ سنگھ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی شوپیان تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں اور عنقریب اس سلسلے میں ساری تفاصیل منظر عام پر لائی جائےں گی۔
یہ مبینہ فرضی انکاونٹراس سال18جولائی کو پیش آیا تھا۔
دلباغ سنگھ کا کہنا تھا”ہماری تحقیقات آخری مرحلے میں ہے“۔
فوج اور پولیس الگ الگ سے امشی پورہ انکاونٹر کی تحقیقات کررہے ہیں جس میں راجوری ضلع کے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
مہلوکین کے ڈی این اے نمونے اُن کے والدین سے پہلے ہی مل گئے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو مزدور قرار دیتے ہوئے اُنہیں فرضی معرکہ آرائی میں جاں بحق کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مذکورہ الزام کے بعد ہی اس انکاﺅنٹر کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔