عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//عوام کیلئے محفوظ، صحت بخش اور معیاری اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کی اپنی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، پولیس نے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ مجسٹریٹس کے ساتھ مل کر شوپیاں، اونتی پورہ اور کولگام میں وسیع پیمانے پر بازار کی چیکنگ کی۔شوپیاں میں معائنہ کے دوران فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے معیارات کی متعدد خلاف ورزیوں کا پتہ چلا۔ ہوٹل تابش، فش شاپ بونہ گام شوپیان، ریسٹورنٹ ہنگری ہلز، برانڈ حبیبی (زینہ پورہ)، صوفی بیکرز (امام صاحب)اور کیلر میں سبزیوں اور پھلوں کی دکان سمیت متعدد غلط اداروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ شوپیان میں (186/2025، 187/2025، زینہ پورہ67/2025اور 68/2025، امام صاحب (27/2025) اور کیلر (38/2025)کے پولیس تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت 6ایف آئی آر درج کئے گئے جو کہ مالکان کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ صحت عامہ کیلئے سنگین خطرہ ہے۔اونتی پورہ میں ایس ایچ او اونتی پورہ کی قیادت میں پولیس نے محکمہ فوڈ سیفٹی اورمتعلقہ مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر اونتی پورہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے مختلف علاقوں میں بازار کی وسیع چیکنگ کی۔ معائنہ کے دوران فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے معیارات کی متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ نتیجے کے طور پر امرتسر حویلی لیتہ پورہ، عبداللہ ریسٹورنٹ لیتہ پورہ، کلاک ٹاور اونتی پورہ، بلیک پرل اونتی پورہ سمیت غلطی کرنے والے ریسٹورنٹ مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ اونتی پورہ میںایف آئی آر 187/2025 کے تحت ریڈ سوس ریسٹورنٹ کچھ کوٹ کے مالکان کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں اور صحت عامہ کو خطرے میں ڈالنے والے غیر صحت مندانہ طریقوں پر درج کی گئی۔کولگام میں معائنہ کے دوران فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے معیارات کی متعدد خلاف ورزیوں کا پتہ چلا۔ ہوٹلوں، ریستورانوں اور سبزی اور پھل فروشوں سمیت متعدد غلط اداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ قاضی گنڈ تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 179/2025اور دیوسر تھانے میں ایف آئی آر نمبر 07/2025271اور 275آئی پی سی کے تحت کچھ مالکان کے خلاف انتہائی غیر صحت مندانہ طریقوں کیلئے درج کیا گیا ، جس سے صحت عامہ کو شدید خطرہ لاحق ہے۔