سرینگر //سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ سیاحت نے’ ’شورش کی زد میں آئے سیاحتی مقامات پر سیاحت کی بحالی کے منصوبے‘‘ کے موضوع پر دوروزہ بین اقوامی کانفرنس کا انعقاد لیہ لداخ کے سینٹر انسٹیچوٹ آف بودھسٹ سٹڈیذ 8اور 9ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کا انعقاد انڈین ٹورز اینڈ ہاسپٹلٹی کانفرنس انسٹیچوٹ آف بدھسٹ سٹڈیذ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ منتظمین کے مطابق ’شورش کی زد میں آئے سیاحتی مقامات پر سیاحت کی بحالی کے منصوبے‘‘ صحیح موضوع ہے کیونکہ مارکٹنگ ، میڈیا، شورش، امن ، کرائسس منیجمنٹاور شورش زدہ سیاحتی مقامات پر افرادی قوت کی کمی کے موضوع پر تفصیلی بات ہوگی۔ کانفرنس میں شورش اور سیاحت کے درمیان تعلقات پر بحث ہوگی اور شورش زدہ علاقوں میں سیاحت کو بچانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔ کانفرنس میں کشمیر میں پچھلی دو دہائیوں کے دوران نامساعد حالات کی وجہ سے سیاحت کو ہوئے نقصان پر بھی بات ہوگی ۔ کانفرنس کا مقصد کشمیر کو پھر سے جنوبی ایشاء میں سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی میں وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی پروفیسر معراج الدین میر، رجسٹرار پروفیسر ایم افضل ، ڈین سکول آف بزنس سٹڈیز ، پروفیسر ایس فیاض احمد ( کانفرنس ڈائریکٹر )اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سیاحت فیضان اشرف میر ( آرگنائزنگ سیکریٹری)شامل ہونگے۔