اسلام آباد // پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دلچسپی دکھائی تو پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور انکے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ایس سی او اجلاس کے حاشیہ پر ملاقات ہوسکتی ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا ’’ ابھی یہ کہنا جلد بازی ہوگی ، اگر بھارت نے دلچسپی دکھائی تو ملاقات ہوسکتی ہے‘‘۔سرتاج عزیز نے کہا کہ قزاکستان میں ہونے والے ایس او سی اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان یہ دیکھے گا کہ کیا بھارت پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتا ہے۔ قزاکستان کی راجدھانی آستانہ میں 8اور 9جون کو شنگائی کارپوریشن آرگنائزیشن کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے۔ چین کی قیادت میں کام کرنے والی ایس سی او کا صدر دفتر بیجینگ میں کام کررہا ہے جہاں صرف حفاظتی مسائل مثلاًدہشت گردی وغیروہ شامل ہے پر بات ہوگی ،جبکہ ایس سی او کے ممبر ممالک میں چین ،روس، ایران ، بھارت ، بیلہ روس ، افغانستان اور ایران کے علاوہ دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔ سال 2015کے اوفا اجلاس میں روس نے ایس سی او میں ایک قرار داد پاس کی جس کے ذریعے بھارت اور پاکستان کو ایس سی او کے گروپ میں شامل کیا گیا ۔ بھارت اور پاکستان کو شامل کرنے کے بعد مذکورہ بلاک میں دنیا کی 40فیصد آبادی شامل ہے۔