Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس جاری ہندوستان کامشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار

Mir Ajaz
Last updated: June 26, 2025 9:39 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

دہشت گردی کا ہر عمل مجرمانہ:راجناتھ سنگھ

یو این آئی

نئی دہلی// ہندوستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں چین اور پاکستان کے اتحاد کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے رکن ممالک کے دہشت گردی پرمشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا دو روزہ اجلاس چین کے شہر چنگ داؤ میں جاری ہے ۔ چین کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کررہے ہیں۔ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی پر رکن ممالک کے مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چین اور پاکستان مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذکر نہیں کرنا چاہتے تھے اور اس کے بجائے جعفر ٹرین ہائی جیک کے معاملے کو بیان میں پاکستان میں شامل کرنے پرآمادہ تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے اس پر سخت اعتراض کیا اور بیان پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ اس وجہ سے ایس سی او کی میٹنگ کے اختتام کے بعد مشترکہ بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل میٹنگ میں مسٹر سنگھ نے رکن ممالک کے سامنے دہشت گردی پر ہندوستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ دہشت گردی کی ہر کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے اور تنظیم کو اجتماعی سلامتی کو درپیش اس خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحد ہونا چاہیے ۔ سنگھ نے زور دے کر کہا، “امن اور خوشحالی دہشت گردی اور غیر ریاستی عناصر کے ہاتھوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ نہیں رہ سکتی۔ دہشت گردی کے مجرموں، معاونین، مالی معاونین اور اسپانسرز کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے ۔”انہوں نے پاکستان اور چین کی موجودگی میں واضح طور پر کہا کہ آپریشن سندور کے ذریعے ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف دفاع اور سرحد پار سے ہونے والے حملوں کو روکنے کا اپنا حق استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے اب محفوظ نہیں ہیں اور ہندوستان انہیں نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کرے گا۔دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے سنگھ نے رکن ممالک سے اجتماعی سلامتی کو درپیش اس خطرے کو ختم کرنے کے لیے اکٹھے ہونے کی اپیل کی۔ وزرائے دفاع، ایس سی او کے سیکرٹری جنرل، ایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے (آراے ٹی ایس) کے ڈائریکٹر اور دیگر معزز مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کو درپیش سب سے بڑے چیلنج امن، سلامتی اور اعتماد کی کمی سے متعلق ہیں، بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی، انتہا پسندی اور دہشت گردی ان مسائل کی بنیادی وجوہات ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چناب اور پیر پنچال میں شدید بارشیں ڈوڈہ میں شہری غرقاب ،کٹھوعہ میں2کو بچالیاگیا
جموں
لوگوں کے مسائل کو کم کرنا موجودہ سرکار کی اولین ترجیح بلاک ورکنگ کمیٹی ادھم پور کے اراکین ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقی
جموں
کشتواڑ میں موسلادھار بارشیں ،متعدد مقامات پر پسیاں گرآئیں
خطہ چناب
جموں بھر میں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کیلئے فورسزکی 180کمپنیاں تعینات:آئی جی پی
خطہ چناب

Related

برصغیر

حکومت منشیات سے پاک ہندوستان کیلئے پُرعزم:امت شاہ

June 26, 2025
برصغیر

آپریشن سندھو ۔272 ہندوستانی اور تین نیپالی ایران سے دہلی پہنچے

June 26, 2025
برصغیر

مہنگائی عروج پر شہروں میں گھر خریدنا غریبوں کی بجٹ سے باہر : راہل

June 26, 2025
برصغیر

مرمو’ ادیمی بھارت‘ پروگرام کا افتتاح کریں گی

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?