عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ٹریفک کی بلاخلل نقل وحمل کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ شنکرآچاریہ مندر پر پارکنگ کی کم سہولیات ہونے کی وجہ سے وہاں ٹریفک جام ہوتاہے،جس سے سب کو دقتوں کا سامنا کرناپڑتاہیں۔اس سلسلے میں ٹریفک کی بلاخلل نقل وحمل کویقینی بنانے اورٹریفک جام سے بچنے کیلئے شردھالوئوں،سیاحوں اور عام لوگوں سے کہاگیا ہے کہ وہ شنکرآچاریہ مندر کادورہ کرنے کے دوران گاڑیوں کو زبرون پارکنگ اور نن کن ریسٹورنٹ پارکنگ میں کھڑاکریں،تاہم سیاح شنکرآچاریہ مندر جانے اور وہاں سے واپسی کیلئے فیری سروس کا استعمال کرسکتے ہیں۔عام لوگوں سے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس سے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔کسی بھی مدد کیلئے شہری ٹریفک پولیس کنٹرول روم سے 103نمبر پررابطہ قائم کرسکتے ہیں۔