سرینگر// نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر و ایم ایل اے حبہ کدل شمیمہ فردوس نے حلقہ انتخاب حبہ کدل میں سڑکوں کی کشادگی اور دیگر کئی رُکے پڑے کاموں کے متعلق ایک میٹنگ طلب کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کشمیر/کلکٹر، چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی/سپرانڈنٹنگ انجینئر، سرکیولر روڑ انجینئر وں و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بابا پورہ حبہ کدل روڑ ، زال ڈگر سید منصور صاحبؒ روڑ ، چنکرال محلہ فتح کدل روڑ، فتح کدل اردو بازار روڑ، ٹنکی پورہ زیندار محلہ روڑ کی کشادگی اور تنگ راستوں کی کشادگی ، کمیونٹی سنٹروں کی تعمیرات زیر بحث آئے ، جن کیلئے پہلے ہی رقومات ادا کی گئی ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ سڑک پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لائیں اور باقی تعمیراتی کاموں کو بھی مکمل کریں۔