عظمیٰ نیوز سروس
شملہ//شملہ میں پولیس نے واٹس ایپ پر پاکستانی پرچم کی تصویر کو اپنی ڈسپلے کے طور پر استعمال کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ حکام نے اتوار کو بتایا کہ عادل احمدماگرے اننت ناگ کا رہنے والا ہے جو 2016 سے شملہ کے لکڑ بازار کے قریب رہتا ہے، اور ایک نجی گیس ایجنسی کے ساتھ کام کرتا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ماگرے پر “مذہب، زبان، ذات، نسل یا برادری کی بنیاد پر دشمنی کو ہوا دینے اور قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ الزامات اور دعوے” کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماگرے کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 196 اور 197 (1) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔