بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کنڈی نوگام علاقے میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپوٹروں کو کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق شملرن سے مسجد رزاقیہ تک سڑک سرکار کی نظروں سے اوجھل ہے جس کے نتیجے میںکئی دیہات کیلئے یہ واحد سڑک اس قدر خستہ ہے کہ ٹرانسپوٹروں کو آمدورفت میں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ایک مقامی شہری شوکت احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ا گر چہ کنڈی کی بیشتر سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا لیکن سرکا ر نے اس تین کلومیٹرسڑک کو نظر انداز کیا ۔ اس سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقہ کنڈی نوگام کے کئی دیہات جن میں سلطان پورہ ،مرن ٹنگواری ،راجپورہ،ٹھنڈ کسی ،دودھ بگ ،رنگوار ،نلسر اور چک دودھ بگ پریشانیوں کا شکار ہیں ۔اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر ناصر احمد نقاش نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ ان علاقوں کا معائنہ کریں گے اور بہت جلد سڑک کی مرمت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر اگلے سال لیکڈم بچھایا جارہا ہے۔