عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن نے نارتھ ایسٹ کے طلباء کیلئے ، آنند نگر، گوہاٹی آسام میں اسکالرشپ کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ، صدر پی یو سی اے، چیئرمین، آرینس گروپ آف کالجز، راجپورہ نزد چندی گڑھ مہمان خصوصی تھے،ڈاکٹر انشو کٹاریا، صدر، پی یو سی اے، چیئرمین آرینس گروپ آف کالجز، نے بتایا کہ آسام ریجن میں تعلیم کے فروغ کے لیے سوسائٹی کے اشتراک سے ہونے والے اس سمٹ میں پنجاب کے 15 سے زیادہ کالجوں اور آسام کے تقریباً 50 ایجوکیشن کونسلرز نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی، جس کا مقصد دوعلاقوں کے تعلیمی اداروں کے درمیان جدت طرازی کو فروغ دینے اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ڈاکٹر جیوترموئے ہزاریکا، صدر SPEAR نے شکریہ ادا کیا اورپی یوسی اے کا اس گوہاٹی ایجوکیشن سمٹ میں خیرمقدم کیا اور خصوصی طور پر ڈاکٹر انشو کٹاریا کا شکریہ ادا کیا۔ اسپیئر ایسوسی ایشن کے ہم سبھی ممبران چاہتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں، تاکہ شمال مشرقی کے طلبہ کو ریاست سے باہر بھی اچھے مواقع ملیں۔ انہوں نے PUCA کے تمام ممبر کالجوں کا شکریہ ادا کیا۔