عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں میں مسلسل بارشوں کے باعث جمعہ کو تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، پانی بھرا اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں دبا کی صورتحال کے سبب آنے والے دنوں میں مزید شدید بارش کا امکان ہے۔میزورم کی راجدھانی آئیزول کے علاقے تھوانپوی میں ایک دیوار گرنے سے 36 سالہ للننماویا ہلاک اور 35 سالہ لالفک زوالا زخمی ہو گئے۔ میزورم ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق واقعہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی شدید بارش کے نتیجے میں پیش آیا۔ آئیزول میں مسلسل دوسرے روز بھی اسکول بند رکھے گئے جبکہ متعدد علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کی اطلاعات ہیں۔تریپورہ کے مغربی ضلع میں 16 سالہ تنمے دیب ناتھ بارش کے دوران مچھلی پکڑتے ہوئے تالاب میں ڈوب گیا۔ ریاست میں اب تک 106 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں 33 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ 57 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر قائم چار راحتی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ناگالینڈ کے چوموکیڈیما ضلع میں قومی شاہراہ 29 پر پگلا پہاڑ کے مقام پر چٹانیں اور کیچڑ ایک ٹرک پر گرنے سے ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں تیز بارش، آندھی اور بجلی گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ناگالینڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ایس ڈی ایم اے)کے مطابق کئی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور پانی بھرا کا خطرہ ہے۔آسام کے شہر گوہاٹی میں بھی مسلسل بارش کے دوسرے روز سڑکیں زیر آب آ گئیں، خاص طور پر گوہاٹی-شیلانگ روڈ پر پانی بھر جانے سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔ چندماری، رکمنی گاں اور ہٹی گاں سمیت متعدد علاقوں میں فلیش فلڈ سے زندگی مفلوج ہو گئی۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وارننگ جاری کی ہے کہ ریاست کے مغربی اور جنوبی حصوں میں آئندہ دو سے تین دن تک شدید بارش جاری رہ سکتی ہے۔مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ڈیپ ڈپریشن جمعہ کو مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے اور اس کا اثر شمال مشرقی ریاستوں پر 31 مئی کی شام تک برقرار رہے گا۔ آنے والے 24 گھنٹوں میں میگھالیہ میں انتہائی شدید اور آسام سمیت دیگر ریاستوں میں شدید بارش اور آندھی کی پیش گوئی ہے جس سے پانی بھرنے، ٹریفک میں رکاوٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔گوہاٹی ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی معلومات ضرور حاصل کریں اور تاخیر سے بچنے کے لیے جلدی نکلیں۔ میگھالیہ، منی پور اور اروناچل پردیش میں بھی بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاستی حکومتوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں کو الرٹ پر رکھا ہے۔